مہر نیوز کے مطابق، عباس عراقچی نے ایرانی پارلیمنٹ سے سے نئی حکومت کے وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دینے کی منظوری کے بعد تہران میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔
عراقچی سب سے پہلے وزارت خارجہ کے احاطے میں شہداء کی یادگار پر پہنچے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اعلیٰ سفارت کار نے معاون وزراء کی کونسل سے پہلی ملاقات کی جہاں انہوں نے سابق شہید صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو خراج تحسین پیش کیا اور قوم کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کو سراہا۔
عراقچی نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں ملک کو درپیش چیلنجوں اور نئی انتظامیہ سے ایران کے سپریم لیڈر کی توقعات کا ذکر کرتے ہوئے ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے معان وزراء کے ساتھ آئندہ سفارتی پروگراموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی اور درستگی کے ساتھ متعلقہ معاملات پر عمل کریں۔
عراقچی نے قائم مقام وزیر خارجہ کی حیثیت سے علی باقری کنی اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ